ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شاہجہاں پور: دبنگوں نے گھر میں گھس کر توڑے ایک شخص کے ہاتھ - پیر، باغ میں لے جاکرماری گولی 

شاہجہاں پور: دبنگوں نے گھر میں گھس کر توڑے ایک شخص کے ہاتھ - پیر، باغ میں لے جاکرماری گولی 

Tue, 08 Dec 2020 22:46:44    S.O. News Service

شاہجہاں پور، 8 دسمبر (آئی این ایس انڈیا) اترپردیش کے ضلع شاہ جہاں پور سے ایک حیرت انگیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں منگل کے روز غنڈے گھر میں گھس گئے اور ایک شخص کے ہاتھ پاؤں توڑے اور بعد میں اسے گاؤں کے باہر لے جاکر گولی مار کر ہلاک کردیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ تلہار تھانہ علاقہ کے راجو پور گاؤں میں رہنے والے راجیو کمار (40) کے گھر میں قریب 12 حملہ آور داخل ہوئے اور اسے بری طرح زدوکوب بھی کیا۔ جب اہل خانہ اسے بچانے آئے تو حملہ آوروں نے ہوائی فائرنگ کرکے انہیں واپس جانے پر مجبور کردیا۔پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں نے راجیو کے دونوں بازو اور دونوں ٹانگیں توڑ دی، بعد میں شرپسندوں نے اسے گاؤں سے باہر لے جاکر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور اسے باغ میں گولی مار کر ہلاک کردیا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ ایس آنند نے بتایا کہ انہوں نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی ہے، جو مسلسل چھاپہ مار رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ فی الحال صورتحال کے پیش نظر گاؤں میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے،لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔


Share: